چندی گڑھ//یو این آئی// پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنی حکومت کے اہم وعدے کو پورا کرتے ہوئے کھیت مزدوروں اور بے زمینوں کا قرض معافی اسکیم کے تحت 590کروڑ روپے کے قرض معافی کا اعلان کیا ہے ۔کل یہاں اعلی سطحی میٹنگ کے بعد سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ریاستی سطح پروگرام کے دوران 20اگست کو یہ چیک جاری کئے جائیں گے ۔وزیراعلی نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پرائمری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے 2,85,325اراکین کا 590کروڑ روپے کا قرض معاف کیا جائے گا جس سے ہر رکن کو 20ہزار کی راحت مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے خزانہ اور کوآپریٹیو محکمہ کو اس فیصلے کو زمینی سطح پر موثر طریقہ سے عمل میں لانے کی ہدایت دی ہے ۔حکومت نے پنجاب زرعی کوآپریٹیو سوسائٹیاں۔ 2019کے تحت کھیت مزدوروں اور بے زمین کسانوں کے لئے قرض راحت اسکیم بنائی تھی۔ جس کے دائرے میں پنجاب زرعی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ذریعہ ضلعی مرکزی کوآپریٹیو بینکوں کی طرف سے کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے اراکین کو دیئے گئے کنجمشن لو ن شامل ہوں گے ۔کیپٹن سنگھ نے یہ اعلان وزیراعلی کے اہم پروگرام’قرض راحت اسکیم’ کے تحت کسانوں کے قرض معاف کرنے کے بعد کیا گیا ہے ۔ پنجاب کانگریس نے 2017میں قرض معافی کا انتخابی وعدہ کیا تھا جس کے تحت اس اسکیم کے تحت اب تک 5.64لاکھ کسانوں کا 4624کروڑ روپے کا قرض معاف کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ درج فہرست ذاتوں اور پسماندہ زمرہ کے50-50ہزار روپے کے قرض معاف کئے جاچکے ہیں جن میں ایس سی کارپوریشن کی طرف سے 6405مستحقین کو 58.39 کروڑ روپے کی جبکہ بی سی کارپوریشن کی طرف سے 1225مستحقین کو 20.71ک روڑ روپے کی قرض معافی دی گئی۔