سرینگر //کشمیر میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا جبکہ جموں صوبے میں 2افراد وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4360ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 59ہزار 404 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 161افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح بدھ کو مزید کیسوں کی شرح مزید کم ہوکر 0.27 رہ گئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 19ہزار 152ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2سفر کرنے والوں سمیت مزید 161افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بدھ کو متاثر ہونے والے 161 میں 38جموں صوبے جبکہ 123افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 123افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 121مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 123متاثرین میں سرینگر میں سرینگر میں42، بارہمولہ میں23، بڈگام میں8 ,پلوامہ میں10،کپوارہ میں7، اننت ناگ میں4، بانڈی پورہ میں13،گاندربل میں9،کولگام میں7اور شوپیان0افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ98ہزار215ہوگئی ہے۔وادی میںمنگل کشمیر صوبے میں متواتر تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل 4اور 5مارچ کو کشمیر صوبے میں وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہوا تھا ۔ اسلئے کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2231بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع میں 38افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ سانبہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔جموں صوبے میں متاثر ہونے والے سبھی 38افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے38متاثرین میں جموں میں17، ادھمپور میں3، راجوری میں3، ڈوڈہ میں4، کشتواڑ میں3، پونچھ میں5،رام بن میں,1کٹھوعہ میں1،سانبہ میں0اور ریاسی1 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد120848ہوگئی ہے۔جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے2افراد فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک جی ایم سی جموں جبکہ ایک جی ایم سی راجوری میں فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2129بنی ہوئی ہے۔