کشتواڑ//ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے دچھن علاقے کے پولیس سٹیشن ، پولیس پکٹ ، مذہبی گارڈوں اور ایس او جی کیمپوں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دچھن کا دورہ کیاجس دوران انھوںنے دچھن کے سوندر میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ (پی سی پی جی) کے تحت پروگرام میں بھی شمولیت کی جبکہ اس موقعہ پر سماجی دوری کے اصولوں و کرونا کے دیگر ایس او پی پر عمل کیا گیا۔میٹنگ کے دوران شرکا نے مختلف امور اٹھائے ور ایس ایس پی کشتواڑ نے سبھی باتوں کو سنا اور شرکا کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق معاملات کو ترجیحی طور پرحل کیا جائے گا اور ضلع انتظامیہ کے ذریعے سول انتظامیہ سے متعلق امور متعلقہ محکمہ کے ساتھ جلد از جلد اٹھائے جائیں گے۔ایس ایس پی کشتواڑ نے شرکاء کو بری سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ وہ نشے ، شراب نوشی سے گریز کریں اور قوم مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے باز رہیں۔ شرکاء کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس سلسلے میں چوکنا رہیں اور ان شرپسندوں کی معلومات شیئر کرکے پولیس کی مدد کریں تاکہ پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرسکے۔ بعد میں ایس ایس پی کشتواڑ نے شری ہوڈ ماتا یاترا کے ممبروں سے بھی ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ، ڈینگڈورو لوپارہ سڑک کی تعمیر میں کررہی تعمیراتی ایجنسی کو کام جلد مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔واپسی پر ایس ایس پی کشتواڑ نے مختلف پولیس پیکٹوں ، مذہبی گارڈز اور ایس او جی کیمپ کا معائنہ کیا اور افرادی قوت کو اپنے فرائض کے بارے میں آگاہ کیا ، تاکہ علاقے میں امن و سکون برقرار رہے۔