گول//شدید بارشوں کی وجہ سے گول ۔کلی مستا جانے والی سڑک گزشتہ تین روز سے مسدود ہو کر رہ گئی جس وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں کو قریباً بارہ کلو میٹر پیدل مسافت طے کرنی پڑتی ہے اوربھاری بوجھ کے نیچے دبے لوگوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک قریباً بیس سال سے زیر تعمیر ہے اورجمن گاگرہ نام سے یہ سڑک منسوب ہے لیکن کافی مشقت اور لوگوں کے اسرار کے بعد امسال اس سڑک کو صرف کلی مستا تک ہی قابل آمد رفت بنایا گیا ۔اس سڑک میں تین نالے بہت ہی خطر ناک آتے ہیں تھوڑی سی بارش کی وجہ سے یہ نالے اوفان پر ہوتے ہیں جس وجہ سے یہاں پیدل چلنا کافی مشکل ہے ۔ان نالوں پرپلوں کے ٹینڈر بھی دو سال قبل نکلے تھے لیکن کچھ مشکلات کی وجہ سے ان کی تعمیر نہ ہو سکی ۔جنوری میں محکمہ اور انتظامیہ نے یقین دلایا کہ کلی مستا تک سڑک کو قابل آمد رفت بنائی جائے گی ۔اگر چہ نالوں میں ملبہ وغیرہ ڈال کر گاڑیوں کو چلایا گیا لیکن ان نالوں پر پل تعمیر نہ ہو سکے ۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سرپنچ نے کہا کہ گزشتہ تین روز سے لگا تار بارشوں کی وجہ سے گوڈری نالہ اور دوسری مقامات پر سڑک بند ہوچکی ہے اور انتظامیہ و محکمہ سے اپیل ہے کہ عید الاضحی سے قبل قبل اس سڑک کو قابل آمد رفت بنایا جائیے تا کہ عید کے لئے سامان لوگ آسانی سے لے جا سکیں ۔