بانڈی پورہ//جموں کشمیرمیں حدبندی کمیشن کاکام مکمل ہونے اور اس کے رپورٹ پیش کرنے کے ایک دو ماہ بعداسمبلی انتخاب کاانعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ان باتوں کااظہار پارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے بانڈی پورہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں کشمیرکی 87اسمبلی نشستوں میں سے جموں کشمیر کو دومرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کئے جانے کے بعدچار نشستیں کم ہوئی ہیں تاہم اب ریاستی اسمبلی کی نشستوں میں سات سیٹوں کااضافہ ہوگا۔کول نے کہا کہ یہ ساراکام حدبندی کمیشن کرے گااور اس میں کوئی شک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370اور35Aایک تاریخ ہے اوراب جموں کشمیرکے لوگوں کو خطے کی ترقی کی طرف توجہ دیناہوگی۔