گاندربل//صفاپورہ بازارمیں دوران شب نقب زنوں کی سرگرمیوں کے سبب تجارت پیشہ افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس سلسلے میں کئی تاجروں نے بتایا کہ پچھلے چند روز سے دوران شب نقب زنوں کی سرگرمیاں جاری ہیں جن کی تصویریں سی سی ٹی وی کیمرے میں عکس بند ہوچکی ہیں۔غلام قادر نامی ایک دوکاندار نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے دوران شب نقب زنوں کو لوہے کی سلاخوں سمیت سی سی ٹی وی فوٹیج میںدیکھا گیا جو دوکانوں کے شٹر توڑنے کی کوشش کررہے تھے۔انہوںنے اس سلسلے میں پولیس کو اطلاع دی جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔