سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ مناسک حج کے دوران دوران جموںوکشمیر کے عوام کی فتح و نصرت، امن و استحکام، خوشحالی اور عالم انسانیت کی بقا کیلئے دعا کریں۔ انہوں نے سعودی عرب میں مقیم کشمیریوں، جو امسال حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں، سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کے عوام کو موجودہ چیلنجوں سے نجات کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔ ڈاکٹر فاروق نے عازمین سے کہا کہ وہ دُنیا بھر کے مسلمانوں کے مشکلات اور حالات کو مدنظر رکھ کر اللہ کے دربار میں سروسجود ہوکر دعا کریں تاکہ عالم اسلام کو درپیش موجودہ مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔