کوٹرنکہ //سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر کوٹرنکہ سے خواص جانے والی سڑک انتہائی خستہ حال ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں و ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ و متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ برسوں سے سڑک کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے اس کی بہتری کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔سرپنچ کیول محمد فاروق انقلابی نے سڑک کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک طویل عرسہ سے انتظامیہ مذکورہ پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات درپیش ہو گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکل کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔سڑک کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی حالت پر انتظامیہ کی خاموشی افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر کا کام کئی سالوں سے جاری ہے لیکن آج بھی یہ سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل نہیں بنائی جاسکی ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کو جلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔