پونچھ // ڈی جی اسپورٹس سلیم الرحمٰن کی ہدایت پر زیڈ ای پی او سرنکوٹ کی قیادت میں رہبر کھیل اساتذہ کی جانب سے صفائی مہم جاری رکھی گئی ہے۔اس سلسلہ میں اساتذہ کی جانب سے کلائی پل اور اس کے ارد گرد صفائی کر کے عوام کو صفائی کا پیغام دیا گیا۔ رہبر کیل اساتذہ یونین جموں کشمیر کے ترجمان پرویز ملک آفریدی کی نگرانی میں اساتذہ نے کالی پل کے قریب واقع ایک مشہور چشمہ میں دوسری کامیاب صفائی مہم چلائی۔پر ویز ملک ریدی نے کہا ان کی کوشش ہے کہ علاقے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو صفائی کا پیغام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کافی حد تک کامیابی بھی حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر منظور احمد بلکہ،اعزاز احمد، لیاقت حسین، سجاد احمد، اسرار احمد،ظہیر عقبل،الطاف حسین عمران خان،عرفان یوسف، جاوید اقبال اور سماجی کارکن جمیل خان موجود تھے۔