سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 55ہزار144ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4سفر کرنے والوں سمیت 123افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 20ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 20ہزار 24 ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل دوسرے روز بھی ایک شخص وائرس سے فوت ہوا ہے جبکہ جموں صوبے میں وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 123افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 51جموں جبکہ 72متاثرین کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے سبھی 72افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے میں متاثر ہونے والے 72افراد میںسرینگر میں33، بارہمولہ میں4، بڈگام میں2 ,پلوامہ میں4،کپوارہ میں8، اننت ناگ میں2، بانڈی پورہ میں6،گاندربل میں8،کولگام میں3اور شوپیان2افرادکی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ98ہزار739ہوگئی ہے۔وادی میںسوموار کو کشمیر میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ کشمیر میں فوت ہونے والے شخص کو چند دن قبل سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ سوموار کو فوت ہوگیا ۔ اسلئے کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2233ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں51افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہ دیگر47افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے51متاثرین میں جموں میں17، ادھمپور میں2، راجوری میں9، ڈوڈہ میں15، کشتواڑ میں2، پونچھ میں0،رام بن میں,2کٹھوعہ میں0،سانبہ میں0اور ریاسی2 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 21ہزار285ہوگئی ہے۔جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص فوت نہیں ہو ا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2132ہوگئی ہے۔