اننت ناگ /عارف بلوچ /اننت ناگ میں سوموار صبح مزدور بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔ہانجی دانتر اننت ناگ میں 33 سالہ مزدور بینڈسا مِل (Bandsaw mill) میں بجلی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔عبدالمجید بٹ ولد محمد سلطان بٹ بینڈ سا مل میں کام کرہا تھا ۔اس بیچ اُسے زور دار بجلی کا جھٹکا لگا، اگر چہ اُسے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔ادھر عشمقام میں ایک تین سالہ بچی ندی میں گرنے سے ہلاک ہوگئی۔طیبہ جان دختر نذیر احمد میر ساکنہ اکڑ عشمقام بستی سے گذرنے والی ندی میں گر گئی، اگر چہ گھر والوں نے اس سے فوری طور پانی سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اُ سے وہاں مردہ قرار دیا۔کمسن بچی کی نعش جونہی آبائی گھر پہنچائی گئی تووہاں کہرام مچ گیا۔