سرینگر/ارشاداحمد/ٹینگہ پورہ نورباغ میں سوموار شام کو بارودی مواد کو پایا گیا جسے پولیس نے ناکارہ بنانے کی کارروائی شروع کی۔سرینگر کے صفاکدل سے ملحقہ علاقہ ٹینگہ پورہ نورباغ میں پیر کی شام سڑک کنارے پر دھماکہ خیز مواد پایاگیا۔ پولیس نے مطابق مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے فورا بعد پولیس کی پارٹی موقعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم سکارڑ طلب کرکے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کارروائی شروع کردی۔