بانہال//بھارتیہ جنتا پارٹی منڈل کمیٹی کھڑی کی طرف سے تحصیل ہیڈکوارٹر کھڑی میں ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کی گیا جس میں پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے اور لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کے معاملات زیر بحث آئے۔اس میٹنگ کی صدارت بہار احمد نائیک نے کی جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع رام بن کے ترجمان راجہ ریاض سوہل اور عبدالرشید مہمان خصوصی کے طور موجود تھے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کا منڈل اجلاس ہر مہینے کی اٹھارہ تاریخ کو منعقد کی جاتا ہے اور اسی سلسلے کی کڑی کے طور کھڑی سب ڈویژن بانہال میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی پارٹی کے عوام دوست منشور کو گھر گھر پہنچانے اور لوگوں کو مرکزی میں بھاچپا سرکار کی ان سکیموں سے آگاہ کرنے پر زور دیا گیا جو اب تک لاکھوں لوگوں کو فائیدہ پہنچا چکی ہیں اور ریاست کے لاکھوں لوگوں کو براہ راست بنک کھاتوں میں مدد آرہی ہے ۔ انہوں نے وہاں موجود چیدہ ورکروں پر زور دیا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے عوام دوست پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں اور لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے متحرک رہیں۔