ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ وار کورونا کرفیو کے سلسلے میں بندشیں عائد رہیں جس دوران نجی کاروباری ادارے بند رہے اور معمولات زندگی متاثر ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کو ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہفتہ وار کورونا کرفیو نافذ رہا،تاہم پبلک ٹرانسپورٹ جاری رہا۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے و امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے پولیس و سیکورٹی فورسز کی نفری بھی تعینات رہی۔ ادھر سیول سوسائٹی نے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہفتہ وار کورونا کرفیو کو فضول مشق قرار دیا ہے۔انتظامیہ نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے و ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔