کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بدھل علاقہ میں تاجروں نے محکمہ گریف کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی لاپرواہی مکینوں و تاجروں کےلئے مصیبت کا باعث بنی ہوئی ہے ۔مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ 4ماہ سے نالیاں بند پڑی ہوئی ہیں تاہم محکمہ کی جانب سے ان کی صفائی کےلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے برساتی موسم شروع ہونے کےساتھ ہی نالیوں کا پانی گلیوں میں سے بہنا شروع ہو گیا ہے ۔جسویر سنگھ ،وشال ،محمد شکور ،عبدالغفور ودیگران نے بتایا کہ نالیاں بند ہونے کی وجہ سے اب ان کو دکانوں کے کھولنے کا عمل بھی متاثرہورہا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ گریف کی لاپرواہی مکینوں کےلئے شدید مشکلات کا باعث بن چکی ہے تاہم مقامی انتظامیہ سے رجوع کرنے کے باوجود بھی ان کے مسائل کو حل ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو متحرک کیا جائے تاکہ نالیوں کی صفائی کروائی جاسکے ۔