اونتی پورہ//قومی تعلیمی پالیسی رہنماخطوط اورمرکزی وزارت تعلیم کی ہدایت کے مطابق علمدارمیموریل کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجی جواسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک ہے،نے ناگہ بل پکھرپورہ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقادکیا۔پروگرام کا مقصد لوگوں کو بنیادی صحت مسائل،صفائی ستھرائی اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے سے متعلق جانکاری دینا تھا۔پروگرام کالج کی پرنسپل پروفیسر(ڈاکٹر) محمودی ریگو کی کاوش تھی اور اس دوران کالج کے اساتذہ نے طلاب اورمقامی لوگوں کی صحت وصفائی سے متعلق رہبری کی اور انہیں تربیت دی۔پروفیسر ریگو نے پروگرام کے اغراض اورمقاصد بیان کئے ۔کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے گائوں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو صحت وصفائی کے حوالے سے مفید باتوں سے روشناس کیا۔اس دوران پکھرپورہ کے میڈیکل افسر،گائوں کے سرپنچ اورلمبردار بھی موجودرہے۔