گول//سب ڈویژن گول میں اکثر سڑکوں کی حالت ابتر کی وجہ سے لوگوں کو کافی شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ زیرو موڑ سے اندھ ششل تک روڈ کی حالت نہایت ہی ابتر ہے ۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے ذمہ روڈ کی حالت کئی سال سے کافی خراب ہے ۔ شدیدبارشوں کی وجہ سے کئی جگہوں پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے سڑک پر کافی کیچڑ جمع ہو گئی ہے جس وجہ سے گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے میں بھی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر چہ کئی مرتبہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ تعمیرات عامہ سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ سڑک کو بالخصوص زیرو موڑ سے ششل تک اس کی حالت کو بہتر بنایا جائے تا کہ لوگوں کو آنے جانے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو لیکن اس کے با وجود کسی نے یہاں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے تا کہ لوگوں کو چلنے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔