بانہال//ریلوے سٹیشن بانہال کے نزدیک فورلین شاہراہ پر واقع ایک آلٹو کار اور فوج کی گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں داخل کی گیاہے اور اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ اس کار حادثے میں زخمی واحد شخص کی شناخت شکیل احمد نائیک ولد غلام نائیک ساکنہ چاپناڑی بانہال کے طور کی گئی یے۔ شکیل احمد ٹیلیویژن چینل گلستان نیوز کے ساتھ کیمرے مین کے طور کام کرتے تھے ۔ اس حادثے میں شکیل احمد کے بازو اور کندھے پر زخم آئے ہیں اور ان کی گاڑی زبردست نقصان سے دوچار ہوگئی ہے۔اس حادثے میں پولیس اور مقامی رضاکار تنظیم بانہال والنٹیرز نے بچائو کاروائیاں انجام دیں۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کی ہے۔