کلکتہ//مغربی بنگال کے چھ اضلاع میں سیلاب سے شدید متاثر ہے ، 15 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔دامودر ویلی کارپوریشن ڈیموں سے پانی چھوڑ دیا گیا ہے اس کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔سیلاب نے ہگلی ، ہاوڑہ اور مغربی مدنی پور کو شدید متاثر کیا ہے۔ صرف ہگلی ضلع میں تقریبا 79,000 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ کلکتہ کے پڑوسی ضلع ہوڑہ میں صورتحال بدتر ہے ، جہاں 1.8 لاکھ لوگ متاثر ہوئے تھے۔محکمہ موسمیات نے کل ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے کہ سمندری طوفان اور ہوا دبائو کی وجہ سے مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں اگلے دو دن تک موسلا دھار بارش ہونے کی امید ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی خلیج بنگال میں سمندری طوفان پیدا گیا ہے۔اس کی وجہ سے جمعہ تک گنگا ئی علاقے میں مغربی بنگال میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ممتا بنرجی نے کل ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی یہ صورتحال ڈی وی سی پانی چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی نے یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔صورت حال پر حکومت کی نظر ہے۔ادھر مدھیہ پردیش کے گوالیار چمبل خطے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی مدد سے دن رات راحت رسانی کے کام جاری ہیں اور اب تک 5800 سے زائد لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔ تاہم ایک درجن گاؤں والوں کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریاست کے شیو پوری ، شیپو پور ، داتیہ ، گوالیار ، گنا ، بھینڈ اور مورینا اضلاع کے 1225 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقریبا 1400 لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں ، انہیں نکالنے کے لیے فوج ، این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ کی مدد لی جا رہی ہے ۔
مودی کا ممتا اور چوہان کو فون،ہر ممکن مدد کی یقین دہانی
نئی دہلی//زیراعظم نریندر مودی نے سیلاب سے بے حال مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بات کرکے صورتحال کی معلومات لی ہے اور مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل پھروزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے فون پر بات کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ۔ مسٹر مودی نے منگل کو بھی دو مرتبہ مسٹر مودی نے مسٹر چوہان کے بات چیت کر کے یقین دہانی کرائی تھی کہ مرکز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت وبچاؤ کے کاموں کے لیے ہر ممکن امدد فراہم کرے گا۔ وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی کل فون پر مسٹر چوہان کے ساتھ بات کی ۔ مسٹرچوہان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤکاروائیوں کی جانکاری دی ۔