سری نگر//پولیس نے5اور15اگست کے روز گیلانی کے نام سے منسوب جعلی ٹویٹ کی تشہیر اور شئیر کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ کے این ایس کے مطابق پولیس نے 5اور15اگست کو ہڑتال سے متعلق گیلانی سے منسوب جعلی ٹویٹ کی تشہیر سے خبردار کیاہے پولیس نے بتایا اس جعلی خبر کو شئیر اور اسے تشہیر کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ پولیس نے بدھ کو خبردار کیا کہ علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی سے منسوب ایک جعلی ٹویٹ کو شیئر کرنے اور اس کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں 5 اور 15 اگست کو ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔خیال رہے کہ5اگست2019 کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کئے جانے کے دوسال پورے ہورہے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے گیلانی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ’’ یہ ٹویٹ جعلی ہے اور پاکستان سے کسی نے جاری کی ہے‘‘۔پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا،’’پولیس ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو تشدد کو ہوا دینے کے لیے اس ٹویٹ کو پھیلا رہے ہیں۔اس سلسلے میں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے‘‘۔