Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

چاردہائیوں کے بعد ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو اولمپک میں کانسے کاتمغہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 6, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 ٹوکیو//ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جمعرات کو یہاں ٹوکیو اولمپکس میں جرمنی کو شکست دے کر 41 سال کے بعد اولمپک میں کانسہ کاتمغہ جیت کر میڈل کے قحط کو ختم کردیا۔ 1980 کے ماسکو اولمپک کھیلوں کے بعد یہ ہندوستان کا پہلا اولمپک ہاکی تمغہ ہے ۔ ساتھ ہی اولمپکس کی تاریخ میں یہ ہندوستان کا تیسرا ہاکی کانسے کا تمغہ ہے ۔ دیگر دو کانسے کے تمغے 1968 میکسیکو سٹی اور 1972 میونخ گیمز میں آئے تھے ۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے مجموعی طور پراولمپک میں 12 تمغے جیتے ہیں، جس میں آٹھ طلائی، ایک چاندی اور تین برونز میڈل شامل ہیں۔ میچ کی بات کریں تودونوں ٹیموں نے اپنی طاقت کے ساتھ ہاکی کھیلی۔ جرمنی ابتدائی طور پر بھارت کے خلاف تھوڑا حاوی رہا۔ دوسرے منٹ میں پہلا گول بھی جرمنی کی جانب سے آیا۔ مڈفیلڈر اوروج تمور نے شاندار گول کر تے ہوئے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد ہندوستان نے ایک گول کی تلاش میں جارحانہ اندازاختیارکیا، لیکن گول نہیں ہوپایا اور پہلا کوارٹر0-1کے اسکور پر ختم ہوا۔ دوسرا کوارٹر شروع ہوتے ہی ہندوستان کو وہ گول ملا، جس کی اسے تلاش تھی۔ فارورڈ سمرنجیت سنگھ نے 17 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کو بے حدضروری 1-1 کی برابری کرائی، حالانکہ اس کے بعد جرمنی نے ایک ایک منٹ کے وقفے میں دوگول کرکے اہنی برتری کو 1-3 کرلیا۔ فارورڈ ویلین نیکلس اور فرک بینیڈکٹ نے بالترتیب 24 ویں اور 25 ویں منٹ میں یہ گول کیے ۔ 3-1 سے پیچھے رہنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے رفتار دکھائی جس کا اچھا نتیجہ نکلا۔ ہندوستان 27 ویں اور 29 ویں منٹ میں دو پنالٹی کارنر لینے میں کامیاب رہا۔ مڈفیلڈر ہاردک سنگھ اور ڈفینڈر ہرمن پریت سنگھ نے ان مواقع سے فائدہ اٹھایا اور گول کرکے ٹیم کو 3-3 سے برابر کردیا۔ اسی کے ساتھ دوسرکوارٹرختم ہوا۔ اس کے بعد ہندوستان نے میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی۔ دوسرے کوارٹر میں ملی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے ٹیم نے تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی دو گول کرکے 3-5 کی مضبوط برتری حاصل کی۔ 31 ویں منٹ میں ملنے والے پنالٹی کارنر کو ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ڈفینڈر روپندر پال سنگھ نے گول میں تبدیل کیا۔ اس کے ٹھیک تین منٹ کے بعد 34 ویں منٹ میں سمرنجیت سنگھ نے دوبارہ اپناجلوہ دکھایااور ایک شاندار گول کیا۔ گول کے ساتھ ساتھ ہندوستان نے ڈفینس میں بھی اچھا کام کیا۔ گول کیپر پی آر سریجیش نے کئی مواقع کوگول میں تبدیل ہونے سے بچایا۔ تیسرے کوارٹر میں 5-3 سے پیچھے رہنے کے بعد چوتھے کوارٹر میں جرمنی نے جارحانہ رخ اختیار کیا اور گول کرنے کے لئے جی جان لگادیا اوروہ اپنی کوشش میں کامیاب ہوا۔ ڈفینڈر ونڈ فیڈر لوکاس نے میچ کے 48 ویں منٹ میں ملے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ اس گول کے ساتھ جرمنی نے اسکورکو 5-4 کردیا۔ میچ کے آخری لمحات میں ہندوستان نے اپنے ڈفینس پر زیادہ توجہ دی، حالانکہ جرمنی نے اسکور کو برابر کرنے کے مقصد سے گول کیپر کوہٹاکرایک دیگر اٹیکر کومیدان پر بلایا، لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھاسکا اور میچ گنوادیا۔ جرمنی کوجہاں مایوسی ہاتھ لگی تووہیں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے 41 برسوں کے بعد اولمپک میڈل جیت کر ملک کو فخرکرنے کوموقع دیا۔یو این آئی
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

سپورٹس

ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ مرمو نے ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

July 4, 2025
سپورٹس

گوکیش نے ایک بار پھر میگنس کو ہرایا

July 4, 2025
سپورٹس

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

July 4, 2025
سپورٹس

بصارت سے محروم افراد کیلئے نمائشی میچ سبحان سٹیڈیم سوپور میں منعقد

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?