مینڈھر //اسمبلی حلقہ مینڈھر کے این سی لیڈران نے سب ڈویژن کے اڑی علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کا جائزہ لیا ۔سابقہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا کی قیادت میں پارٹی لیڈران نے مذکورہ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے ایک اجلاس منعقد کیا ۔اس دوران سابقہ ممبر اسمبلی کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کونسل رکن فاروق احمد ،بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین مینڈھر طاہرہ جبین ودیگران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے جاوید رانا نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ ناڑا پانی علاقہ میں انڈور سٹیڈیم تعمیر کیا جائے تاکہ سب ڈویژن کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ مل سکے ۔اس دوران ضلع ترقیاتی کونسل رکن و ڈی ڈی سی چیئر مین نے علاقہ میں عوامی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔