نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے ڈھیلیاں گائوں میں مناور دریا پر پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو دریا عبور کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ حالیہ کئی عرصہ سے علاقہ میں رابطہ پل تعمیر کرنے کی مانگ کی جارہی ہے تاہم مقامی و ضلع انتظامیہ نے ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ گائوں جموں پونچھ شاہراہ پر آباد ہے تاہم مذکورہ علاقہ کی عوام کو ہمیشہ ضروری کاموں کیلئے دریا عبور کرنا پڑتا ہے لیکن مذکورہ دریا پر ابھی تک رابطہ پل کی تعمیر کی جانب دھیاں ہی نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے لگ بھگ پانچ دیہات کی عوام متاثر ہورہی ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ دریا عبور کرنے کے دوران کئی افراد دریا میں بہہ کر لقمہ اجل بن گئے ہیں لیکن ہر وقت حادثوں کے دوران انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں پل تعمیر کرنے کی یقین دہانیاں کروائی جاتی ہیں لیکن وقت گزرنے کے بعد اس طرف دھیان ہی نہیں دیا جاتا ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دریا پر پل کی تعمیر عمل میں لائی جائے تاکہ عام لوگوں کو دوران آمد ورفت درپیش مسائل کم ہوسکیں ۔