پونچھ//ضلع پونچھ کے منکوٹ میں پیش آئے سڑک حادثے میں ڈرائیور کی موت ہوگئی۔پونچھ میں منڈی پونچھ شاہراہ کے ساتھ کی رابطہ روڈ منکوٹ کے مدان علاقہ میں ایک گاڑی زیر نمبر JK-12-4719 حادثے کا شکار ہوگئی جبکہ گاڑی ایک گہری کھائی میں جا گری ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت منظور حسین ولد طالب حسین کے طورپر کی گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے اسے اٹھا کر ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا جہاں اس کا ابتدائی علاج کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے جموں منتقل کر دیالیکن وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے سرنکوٹ کے قریب ہی اپنے معبود حقیقی سے جا ملا ۔مرحوم کی تدفین آبائی گائوں منکوٹ میں کی گئی۔واضح رہے کہ مرحوم پونچھ کے سینئر صحافی محمد امین کے بہنوئی ہیں جن کے انتقال پر پونچھ کے سیاسی وسماجی شخصیان نے اظار افسوس کرتے ہوئے محمد مرحوم کے لواحقین خصوصی طور پر محمد امین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے عبدلرشید شاہپوروی اور جعفرسہیم حیاتپوروی نے کہا وہ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائیں ۔انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کوصبروہمت سے صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔سابق ایم ایل اے اعجاز جان،تعظیم اختر،ریاض ناز،چوہدری عبدل غنی،محمد رفیق چشتی،شریف کوہلی،معروف چوہان،اقبال کھانڈے،فوجی رشید،ممبر شوکت،ممبر فرید،شوکت شاہ،اسحاق خان،باغ حسین راٹھور،احتشام بٹ،مولوی رشید،جے بی سنگھ،محمد حفیظ نے بھی موحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعذیت کیا ہے۔