بجبہاڑہ//عارف بلوچ// بجبہاڑہ کاایک نوجوان پُراسرار طورپرلاپتہ ہوگیا ہے۔ 23سالہ نوجوان رئیس احمدبٹ کے والدین سخت فکروتشویش میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔6اگست کو یہ نوجوان گھر سے جم جانے کیلئے نکلااور تب سے واپس نہیں آیا۔ اہل خانہ نے بتایاکہ عبدالحمید بٹ نے گریجویشن مکمل کرنے کے بعدایک مقامی گیس ایجنسی میں کام شروع کیا ۔وہ میڈیاسے بھی وابستہ تھا۔گھروالوں نے اُسے تمام ممکنہ جگہوں پر کوتلاش کیالیکن اس کاکہیں سے کوئی سراغ نہیں مل پایا۔پولیس ذرائع نے 23سالہ نوجوان کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ویری بجبہاڑہ کے رہنے والے عبدالحمید بٹ ولدغلام محمدنے سوموار کے روز پولیس تھانہ میں ایک تحریری درخواست دی کہ اس کانوجوان بیٹا 6اگست سے لاپتہ ہے ۔پولیس نے بتایاکہ لاپتہ نوجوان کے بارے میں معلوم ہواکہ وہ دکاندار ی کیساتھ ساتھ میڈیا سے بھی وابستہ تھا۔پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کے بعد23سالہ رئیس احمدبٹ ولد عبدالحمید بٹ ساکنہ ویری بجبہاڑہ کی تلاش شروع کردی ہے۔