سرینگر//حکومت نے جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام ’پراسکیوٹنگ افسروں اوراسسٹنٹ انجینئروں (سیول ) کی اسامیوں کیلئے 25 اگست کوہونے والے تحریری امتحانات کی نگرانی کیلئے جموں اورسری نگر شہروںمیں قائم امتحانی مراکز کیلئے25 مبصرین کی تقرری عمل میں لائی ہے ۔کمشنر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج کماردویدی کی جانب سے جاری ایک سرکاری آرڈر زیرنمبر 743-JK(GAD)آف 2021 ، محررہ 17،اگست2021میں جانکاری دی گئی ہے کہ 25،اگست کوجموں اورسرینگرمیں لئے جانے والے مذکورہ تحریری امتحانات کی نگرانی کیلئے مبصرین کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے ۔اس سرکاری آرڈرکی رئو سے جموں میں قائم امتحانی مراکز کیلئے 11مبصرین کونامزدکیا گیاہے جبکہ سری نگرمیں قائم امتحانی مراکز کیلئے14مبصرین کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے ۔جاری سرکاری آرڈرمیں بتایاگیاہے کہ نامزد مبصرین کی نگرانی میں ہی25اگست کوجموں اورسرینگر میںجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام ہونے والے’ پراسیکیوٹنگ افسروں اوراسسٹنٹ انجینئروں (سیول ) کی اسامیوں کیلئے تحریری امتحانات کاانعقادکیاجائیگا۔سرکاری حکمنامے میں مزیدکہاگیاہے کہ نامزد مبصرین کوجموں اورسرینگر میںجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحانی مراکز میں تعینات کیاجائے گا۔سرینگر کے مرکز کیلئے جن14 مبصرین کو تعینات کیا گیا ہے،ان میں ڈپٹی لیبر کمشنر کشمیر احمد حسین، جنرل منیجر ضلع صنعتی مرکز بڈگام محمد اشرف شیخ، جوائنٹ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ریاض احمد شاہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کشمیر شہنواز شاہ، محکمہ سیاحت کے ایڈیشنل سیکریٹری وسیم راجہ ڈار، محکمہ صحت و طبی تعلیم کیایڈیشنل سیکریٹری غلام نبی بٹ، ڈسڑک ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد رئوف رحمان، کسٹوڈین اویکو پراپرٹی کشمیر طارق حسین،جموں کشمیر لیکس اینڈ واٹر وئز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری ایاز احمد نایصرو، محکمہ تعلیم کے پرسنپ افسر مزمل مقبول بیگ، محکمہ بجلی کے ڈپٹی سیکریٹری ملک وسیم، محکمہ صنعت و حرفت کے ڈپٹی سیکریٹری عادل فرید، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے ڈپٹی سیکریٹری سہیل الاسلام اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوارزم کشمیر احسان الحق چستی شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق جموں مرکز میں جن11مبصرین کو تعینات کیا گیا ان میں جوائنٹ کمشنر ٹرانسپورٹ گورمکھ سنگھ، محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ایڈیشنل سیکریٹری پران سنگھ،محکمہ ہینڈلوم جموں کے ضوائنٹ ڈائریکٹر پردیپ سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹری آئی سی ڈی ایس،محکمہ سماجی بہبود دیوندر سنگھ کٹوچ، محکمہ مکانات و شہری ترقی کے ایڈیشنل سیکریٹری راکیشن کمار کے علاوہ دیہی ترقی محکمہ کے جوائنٹ ڈائریکٹر(انتظامیہ) محمد انور بانڈے، محکمہ سماجی بہبود کے ڈپٹی سیکریٹری وریندر کمار مانیال۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپٹی سیکریٹری آفاق احمد،،محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی سیکریٹری پردیپ کمار اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری وکاس دھر بھگتی شامل ہیں۔
۔1200نیم طبی اسامیاں
کمپوٹر پرامتحانات کا آغاز
نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے منگل کو مختلف زمروں کے 1200نیم طبی اسامیوں کیلئے کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان لینے کا آغاز کیا ہے۔ بورڈ نے کووڈ 19کی جان لیوا دوسری لہر کے بعد پہلی بار تحریری امتحان لیا ہے جبکہ امسال کورونا کے سبب متعدد امتحانات کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔1200خالی اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے اشتہار زیر نمبر02آف 2021کیلئے کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحانات جموں ، سرینگر، بڈگام اور بارہمولہ کے مراکز پر 24اگست تک منعقد ہونگے۔ سروس سلیکشن بورڈ کے ایک عہدیدار کاکہنا ہے کہ خالی پڑی اسامیوں کیلئے62000امیدوارامتحانات میں شریک ہونگے۔