سرینگر//گرین ویلی ایجوکیشن انسٹی چیوٹ میں کھیلے گئےجے کے پی ایل فسٹ میچ میںایس سی سی بمنہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ دوسرا کوارٹر فائنل کشمیر ہاروڈ زیڈ سی سی اور ایس سی سی بمنہ کے درمیان کھیلا گیا۔ کشمیر ہارورڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 124رن بنائے۔ اسید فردوس نے 40گیندوں پر44رن بنائے اور ٹیم کیلئے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی رہے۔ SSCCبمنہ کی طرف سے سلمان نے قلیل رن دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔ 124رنوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اُتری SSCCٹیم نے بڑی آسانی سے 16اوور میں مقررہ سکور بنایا اور اس کے صرف 2کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ عمر نثار نے 34گیندوں پر 49رن بنائے جبکہ فاضل رشید نے 29گیندوں پر43رن سکور کئے۔ سہیل میر اور عمر ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں بہترین گیندبازی کامظاہرہ کرنے پر سلمان کو مرد میدان قرار دیا گیا۔