جموں//جموں کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کچھ مشتبہ چیز دیکھ کر فائرنگ کی۔ ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پیر کی صبح بی ایس ایف اہلکاروں نے قریب ساڑھے پانچ بجے فضا میں چمکتی ہوئی سرخ و زرد روشنی دیکھی۔ اہلکاروں نے اس پرگولیاں چلائیں جس کے بعد وہ چمکتی چیزسرحد پار کی طرف دیکھی گئی۔ بعد میں علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیاگیا۔یاد رہے کہ جموں ایئر سٹیشن پر 27 جون کو ہوئے ڈرون حملے کے بعد علاقے میں آئے روز مشتبہ ڈرونز کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔