نئی دہلی // ملک میں حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی وسیع پیمانے پرکووڈ ویکسینیشن کی وجہ سے کورونا کے نئے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 25 ہزار،072 نئے کیسز سامنے ہیں اور اس دوران 389 افراد کی وبا ء سے موت ہوئی ہے ۔ملک میں اتوار کو سات لاکھ 95 ہزار 543 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 58 کروڑ 25 لاکھ 49 ہزار 595 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے ہیں ۔ اعداد و شمارکے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 49 ہزار 306 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 44 ہزار 157 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 80 ہزار 626 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 19،474 کم ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 924 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران 389 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں تعداد بڑھ کر چار لاکھ 34 ہزار 756 ہو گئی ہے ۔