نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پیر کو ملک کے پہلے اسموگ ٹاور کا افتتاح کیا تاکہ "آلودگی کے خلاف جنگ" کو زیادہ موثر اور دہلی کو آلودہ ہوا سے پاک بنایا جائے ۔دہلی کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پر نصب ہوا صاف کرنے کے نظام اسموگ ٹاور کا افتتاح کرنے کے بعد دہلی کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر کجریوال نے کہا کہ آلودگی کے خلاف جنگ میں دہلی نے ملک کا پہلا اسموگ ٹاور شروع کیا ہے ۔ امریکی ٹیکنالوجی سے تیار یہ ا سموگ ٹاور ہوا میں آلودگی کی مقدار کو کم کرے گا۔ اگر پائلٹ بنیادوں پر شروع کئے گئے اس پروجیکٹ کے نتائج بہتر نکلے تو پھر اس طرح کے مزید اسموگ ٹاور پورے دہلی میں نصب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ملک میں ایسے ٹاور لگا کر آلودہ ہوا کو صاف کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔