سرینگر//اپنی پارٹی اوربھارتیہ جنتا پارٹی وفود نے وانگت کنگن پہنچ کر میاں خانوادے سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اپنی پارٹی کے ایک وفد نے ریاستی صدر منتظر محی الدین کی قیادت میں بابانگری وانگت پہنچ کر سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا۔وفد میں ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ ، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور اور ضلع صدر گاندربل جاوید میر بھی شامل تھے۔ انہوں نے ممتاز گوجر لیڈر اور میاں الطاف احمد کے والد میاں بشیر احمد لاروی کی وفات پر غمزدہ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ منتظر محی الدین نے میاں بشیر احمدکی رحلت کو جموں وکشمیر کی عوام کے لئے عظیم نقصان قرار دیا۔اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر کے صدررویندر رینہ نے بابا نگری وانگت جاکر میاں خاندان سے تعزیت پرسی کی۔انہوں نے میاں خاندان بالخصوص میاں الطاف احمد سے اظہار یکجہتی رتے ہوئے مرحوم کی روح کیلئے دعا کی ۔ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی تھے ۔