سرینگر//وادی میں درجہ حرارت میں پھر سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اہلیان وادی کا گرمی سے پھر بُراحال ہوا ہے۔ منگل کو درجہ حرارت نے ایک مرتبہ پھر 33ڈگری کی حد عبورکی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ کئی روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ سرینگر میں منگل کو سخت ترین گرمی محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں درجہ حرارت 33.2ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ قاضی گنڈ میں 31.5اورکپواڑہ میں درجہ حرارت 33ڈگری سے اوپر رہا ۔ جموں میں بھی لوگوں کو شدت کی گرمی کا بھی سامنا ہے۔