کوٹرنکہ //سماجی کارکن گفتار احمد چوہدری نے کوٹرنکہ میں ایک ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے مانگ کی کہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کو چاہئے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو بحال کرنے کیساتھ ساتھ جلدازجلد ریاست کا درجہ دیا جائے ۔اپنے خطاب میں سماجی کارکن نے کہاکہ عام لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی شناخت کیلئے یکجا ہو کر جدوجہد کریں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے آپسی اشتراک سے کام کرنا اشد ضروری ہے ۔انہوں نے یوٹی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن کوٹرنکہ میں جاری کردہ تعمیراتی پروجیکٹوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے ۔سماجی کارکن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ڈی ڈی اور محکمہ آب رسانی کی نا اہلی کی وجہ سے عام لوگوں کو بنیادی سہولیات ہی میسر نہیں ہو پارہی ہیں ۔انہو ں نے مختلف محکموں میں عارضی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دینے والے ملازمین کو مستقل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ پیر پنچال کیلئے بارڈ بٹالین کی بھرتی کا اعلان کیا جائے تاکہ بے روز گار نوجوانوں کو روز گار مل سکے ۔