سرینگر//برچ بلاسٹرز برزہامہ نے گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں کھیلے گئے جے کے پی ایل -1 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔سیمی فائنل برچ بلاسٹرز برزہامہ اورElegant سٹرائیکرز کے درمیان کھیلا گیا۔ Elegant نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔برچ بلاسٹرز برزہامہ 220 رنز کا بڑا سکوربنانے میں کامیاب رہی۔ اشتیاق رسول (28 گیندوں میں 69) اور عادل گنگولی اور جہانگیر لون (29 گیندوں میں 56 اور 31 گیندوں میں 56) اپنی ٹیم کے ٹاپ رن اسکورر رہے۔ Elegant سٹرائیکرز جواب میںصرف 137 رن بنائے اور 83 رنز سے میچ ہار گئے۔ خالدبٹ (21 گیندوں میں 38) اور عاصم بشیر (20 گیندوں میں 28) سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے جبکہ روف بشیر (چاڈورہ) نے شاندار بولنگ کی اور 4وکٹ حاصل کیے جس میں جے کے پی ایل 1 کی دوسری ہیٹرک بھی شامل ہے۔ اشتیاق کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔ روف بشیر کو بہترین بولر اور گیم چینجر آف دی میچ قرار دیا گیا۔