کشتواڑ بٹوٹ شاہراہ پر کھلینی ٹنل کے تعمیراتی کام کا آغاز
ڈوڈہ//ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے نیشنل ہائی وے 244 پر 1.574کلومیٹر کھلینی ٹنل پروجیکٹ کے عمل کا آغاز کیا ، جو نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (NHIDCL) اپنے ٹھیکیدار APCO Infra- Tech Pvt. لمیٹڈکے ذریعے بنا رہی ہے۔ٹنل کے لیے رسمی دھماکہ شام 4 بجے کیاگیا۔کھلینی ٹنل پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 431.28 کروڑ ا روپے ہے اور اگلے دو سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ٹنل سدھ مہادیو-گوہا -کھیلنی ۔چھاترو-کھمبل روڈ پروجیکٹ کا ایک اہم جزو ہے۔ یہ این ایچ 244 پر منصوبہ بند 5 سرنگوں میں سے ایک ہے اور تعمیر کے ابتدائی مرحلے پر ہے۔ سڑک کے منصوبے پر کام آگے بڑھتے ہی دیگر چار سرنگیں بنیں گی۔اس سڑک کا منصوبہ ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے باشندوں کو سری نگر اور جموں دونوں کے سفر کا وقت کم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر این ایچ آئی ڈی سی ایل ریجنل آفس جموں آر کے سنگھ نے پریس کو منصوبے کے دائرہ کار کے بارے میں بتایا۔
گول میں والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
۔10ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں
زاہد بشیر
گول//گول میں ان دنوں کھیلوں کا جوش عروج پر ہے جگہ جگہ پر مختلف قسم کے ٹورنامنٹ منعقد ہو رہے ہیں۔اسی سلسلے میں گرین ویلی ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ ٹرسٹ کی جانب سے ہایر سیکنڈری اسکول گول کے میدان میں والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز کرایا گیا ۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح جے کے بنک کے منیجر منظور احمد بیگ نے کیا ٹورنامنٹ میں سب ڈویژن گول کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ہایر سیکنڈری اسکول گول کی ٹیم اور گول واریرس کے درمیان کھیلا گیا جو ہایر سیکنڈری اسکول گول کی ٹیم نے آسانی سے جیت لیا۔ کھلاڑیوں کی تازگی کے لئے بینک مینیجر گول نے تین ہزار روپے منتظمین کو دیے ۔ اس موقعہ پر اور لوگوں کے علاوہ گرین ویلی ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ ٹرسٹ کے چیئرمین حفیظ الرحمان منظور احمد ترگوال نواز احمد وانی ایفادالحسن شاہ موجود تھے جو کہ اس ٹورنامنٹ کے منتظمین بھی ہیں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائے۔
Contents
پاگل کتے نے4افراد کو کاٹ کھایا
عاصف بٹ
کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ میں بعد دوپہر پاگل کتے نے اس وقت سنسنی مچائی جب اس نے قصبہ میں چار کے قریب لوگوں کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق یہ کتا قصبہ میں گھومتا رہا اور مختلف مقامات پر چار افرار کو نشانہ بنایا جنھیں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج چل رہا ہے جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے اسے ڈاک بنگلو چوک کے قریب پانی چھڑک کر ماردیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ انھوں نے میونسپل کمیٹی کو آگاہ کیا لیکن محکمہ کی جانب سے کوئی بھی وقت پر نہ پہنچاجبکہ بعد میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے اسے اٹھالیا۔