پونچھ //سابقہ ڈپٹی چیئر مین کونسل جہانگیر میر کی زیر قیادت ڈاک بنگلہ پونچھ پہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کل جماعتی نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران پیر پنجال کی سیاسی قراردادوں اور دیگر ترقیاتی مسائل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی ۔تمام جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے این سی لیڈر جاوید احمد رانا نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر اور مرکز کے درمیان اعتماد کا فقدان پایا جارہا ہے ۔سابق ایم ایل اے اور سابق ڈپٹی چیئرمین قانون ساز کونسل جہانگیر میر نے کہا ہے کہ ہم سیاسی ، قانونی اور آئینی طور پر بھی لڑیں گے لیکن آرٹیکل 370 اور 35اے کی واپس بحالی کے لئے ہماری لڑائی پرامن ہوگی۔سابق ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے نے کہا کہ ہم اپنے اقداراور وقارکیلئے جدوجہد کریں گے اور ریاست کی بحالی اور پیر پنجال خطے کے دیگر مسائل کیلئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔