نئی دہلی//انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے یوروپی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کوالیفائر کے ایک مقابلے میں نیدرلینڈ کی 21 سال کی تیزگیندباز فیڈرک اورڈک نے سات وکٹیں حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ اس سے قبل مرد اور خواتین دونوں زمرے میں چھ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ تھا۔اوورڈک نے چھ بلے بازوں کو بولڈ کیا ۔ یہ ان کا 8 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس سے پہلے وہ سات میچوں میں صرف سات وکٹیں ہی حاصل کرسکی تھیں۔ نیدرلینڈ نے اس میچ میں فرانس کو نو وکٹوں سے شکست دی۔ فرانس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 33 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی دو ہندسوں میں رنز نہیں بنا سکا۔ نیدرلینڈز کے لیے فریڈرک اوورڈک نے 4 اوورز میں 2 میڈن کے ساتھ صرف 3 رنز دیے اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ مارلوس بریٹو نے 4 اوورز میں 9 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی جبکہ ایوا لنچ نے 3 اوورز میں 3 رنز دے کر ایک وکٹ اور سلور سیزر نے 2.3 اوورز میں 6 رنز پر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 34 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیدرلینڈ کی ٹیم نے 3.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر جیت حاصل کرلی۔ واین آئی