کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقہ میں بجلی گرنے سے 3افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔ پیر کی شام کرناہ میں موسم نے اچانک کروٹ لی اور بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا ۔اس دوران بجلیاں چمکیں او ر بادل گرجے ۔ حد متارکہ پر نوا گبرہ گائوں میں کھیتوں میں کام کررہے 3افراد پر بجلی گری جس سے وہ زخمی ہوئے۔زخمیو ں کی شناخت شکیل احمد جتلا ،سجاد احمد پسوال اور محمد شفیع پسوال کے بطور ہوئی ہے ۔مقامی لوگو ں نے زخمیو ں کو فوری طور سب ضلع اسپتال ٹنگڈار میں داخل کیا جہا ں ان کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے ۔