راجوری //راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں کھیلا جارہا انٹر پنچایت کرکٹ ٹورنا منٹ اختتام پذ یر ہو گیا ۔فوج کی جانب سے اس ٹورنا منٹ کا آغاز 27اگست کو شروع کروایا گیا تھا جس میں مختلف علاقوں کی پانچ کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی تھی ۔اس ٹور نامنٹ میں بریری کرکٹ کلب ،ڈبر لائنز ،بجنواعہ سپر کنگ ،،رائلز کنگ گگروٹ اور رائزنگ سٹار ڈبر کی ٹیموں نے شرکت کی ۔فوجی آفیسران نے بتایا کہ مذکورہ کرکٹ ٹورنا منٹ منعقد کرنے کا اصل مقصد دیہات کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کر کے ا ن کو ایک موقعہ فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں ۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بریری اوع رائزنگ سٹار کر کٹ کلب کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں بریری کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ۔فوج نے معیاری کارکردگی دیکھانے والی ٹیم و کھلاڑیوں کو انعامات سے سرفراز کیا ۔