مینڈھر //پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کارکنوں کا ڈاک بنگلہ مینڈھر میں اجلاس منعقد ہوا ۔پارٹی کے زونل صدر حاجی محمد عظم ساگر کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں سابقہ ایم ایل سی و سنیئر لیڈر محمد رشید قریشی ،پارٹی کے سٹیٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ معروف خان ،سنیئر لیڈر ایڈوکیٹ ندیم رفیق خان ،پنچایتی اراکین کےساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران 16ستمبر کو پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے دورے کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔پارٹی لیڈران نے کارکنوں پرو زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کےلئے عملی سطح پر ااپنی خدمات انجام دیں ۔اجلاس کے دوران مینڈھر سب ڈویژن میں عوام کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔