نئی دہلی// گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دیوالی کے موقع پر دہلی میں پٹاخوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے آج ٹویٹ کیا کہ گزشتہ تین برسوں سے دیوالی کے دوران دہلی کی آلودگی کی خطرناک حالت کے پیش نظر سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ہر قسم کے پٹاخوں کے ذخیرہ ، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکے ۔