گول//گرین ویلی ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ ٹرسٹ کی جانب سے منشیات سے چھٹکارا پروگرام کے تحت والی بال ٹورنامنٹ منعقد کرایا گیا ٹورنامنٹ میں سب ڈویڑن گول کے مختلف علاقوں سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا آج دو سیمی فائنل اور فائنل میچ کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل داڑم کی ٹیم نے ہایر سیکنڈری اسکول گول کی ٹیم کو آسانی سے ہرا کر جیتا جبکہ دوسرا سیمی فائنل سنگلدان کی ٹیم نے بھیمداسہ کو ہرا کر جیتا اس طرح فاینل میچ داڑم اور سنگلدان کے درمیان کھیلا گیا جو سنگلدان کی ٹیم نے آسانی کے ساتھ جیت لیا۔ یاد رہے کہ اس سال ابھی تک تین والی بال ٹورنامنٹ کرائے گیے جن میں سے دو ٹورنامنٹ سنگلدان کی ٹیم نے جیتے آج کے میچ میں بلاک میڈیکل آفیسر گول بشیر احمد ترگوال مہمان خصوصی تھے جبکہ نایب تحصیلدار گول محمد اقبال وانی و نایب تحصیلدار داڑم غلام نبی مغل مہمان ذی وقار تھے اس ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز نثار احمد ا کو دیا گیا۔اس موقعہ پر چیرمین گرین ویلی ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ ٹرسٹ گول حفیظ الرحمان زوہد نے تماشائیوں خصوصاً نوجوانوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے آپ کو کھیلوں کی طرف راغب کریں تاکہ وہ صحت مند رہیں اور نشہ ور چیزوں سے پرہیز کریں۔