کشتواڑ//وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن پر کشتواڑ میں یوتھ کانگرس کشتواڑ کے کارکنان نے احتجاج کیا اور وزیراعظم نریندر مودی کے جنم دن کو بیروزگاری دن کے طور منایا۔ عثمان باغوان کی قیادت میں ورکران نے بس اسٹینڈ پر احتجاج کیا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے،الیکشن کے دوران بھاجپا سرکار نے جو وعدے نوجوان کیساتھ کئے تھے جن میں ہر سال دو کروڑنوکریاں دینا شامل تھا لیکن سات سال گزرنے کے بعد بھی نوکریاں فراہم کرنا تو دور 12 لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے ہیں جسکو لیکر انھوں نے احتجاج کیا ۔