سرینگر// انتظامیہ نے سیول سیکریٹریٹ کشمیر اور جموں میں’ای آفس‘ کیلئے بغیر پریشانیوں اور ہموار سرگرمیوں کو یقینی بنانے کیلئے سرشار’ ای آفس‘ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انتظامی سیکریٹری امیت شرما کی جانب سے منگل کو جاری حکم نامہ میں کہا گیاکہ دونوں صوبوں کے سیول سیکریٹریٹ میں اس سیل کیلئے 7 افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ان افسراں میں جموں کشمیر کیلئے جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی کے پروجیکٹ منیجر عرفان احمد کو نوڈل افسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کی جانب سے سرینگر سیول سیکریٹریٹ میں جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی کے منیجر نوید قابل کارڈی نیٹر ہونگے۔ اعجاز سلطان اور شرات عاشق کھورو’ ای آفس ایکسپرٹ ریسورس ہونگے۔ جموں کشمیر ای گورننس ایجنسی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی انلسٹ ارن پنوترا جموں سیول سیکریٹریٹ کیلئے کارڈی نیٹر ہونگے جبکہ آشیش دوگرہ اور شویتا شرما ’ ای آفس ایکسپرٹ ریسورس ہونگے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ ٹیم ڈپٹی سیکریٹری آفاق احمد اور انڈر سیکریٹری مونیکا سمبیال کے انتظامی کنٹرول اور نگرانی میں کام کرے گی،جو کہ اس کام کیلئے براہ راست ذمہ دار ہونگے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس سرشار ای آفس سیل کا اصل کام سیول سیکریٹریٹ سرینگر اور جموں میں ہمہ وقت ہموار اور بغیر مشکل ای آفس سرگرمیوں کو یقینی بنانا ہے۔ اس سے قبل حکومت نے پیر کومحکمہ جاتی سربرہاں کو ہدایت دی ہے کہ کام کرنے کیلئے آئندہ ایک ہفتے کے اندر ’ای آفس‘ طریقہ کار میں خود کو تبدیل کرے۔