منجا کوٹ //منجا کوٹ گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول میں کورونا وائرس کے 3معاملات سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے 24ستمبر تک سٹاف ممبران جبکہ 27ستمبر تک بچوں کی سکول آمد پر روک لگا دی ہے ۔سکول انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ ٹیسٹ کے دوران سکول میں زیر تعلیم 3بچوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد احتیاطی طور پر سکول میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں ۔غور طلب ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری سکولوں میں 11ویں اور 12جماعت کے طلباءکےلئے دوبارہ سے کلاسیں شروع کی تھی تاہم اس عمل کےلئے کووڈ ٹیسٹ کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔سکول میں محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ٹیسٹنگ کے دوران دو بچیاں اور ایک بچے کا کووڈ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے جس کے بعد حکام کی جانب سے کچھ دنوں کےلئے سرگرمیاں بند کی گئی ہیں جبکہ سٹاف ممبران کو 25ستمبر جبکہ طلباءکو 27ستمبر کو دوبارہ سے سکول آنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔