منڈی//سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میںآزادی کا امرت مہا اتسو پروگرام اور فٹ انڈیا کے تحت محکمہ کھیل کود کی طرف سے ایک ریلی کاا ہتمام کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی ۔نایب تحصیلدار منڈی محمد طیب نے تحصیل کمپلیکس منڈی سے ریلی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا جو منڈی مندر بازار سے ہوتے ہوئے ہائر سکینڈری سکول پوائز میں اختتام پذیر ہوئی ۔اس بیداری ریلی کے دوران بچوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر جسمانی طور پر تندرست رہنے کے سلسلہ میں نعرے تحریر کئے گئے تھے ۔ اس موقعہ پر فٹ انڈیا تحصیل منڈی چیئر مین سرفراز احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی آزادی کا امرت مہا اتسو پروگرام وفٹ انڈیا کے تحت محکمہ کھیل کود کی طرف سے نکالی گئی جس کا مقصد طلباءکے ساتھ ساتھ اس سماج میں رہ رہے لوگوں کو جسمانی طور مضبوط اور سماج میں پھیل رہی منشایات جیسی لت سے دور رکھنا تھا ۔