لکھنو// مظفرنگر سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی کو گزشتہ شب تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں اے ٹی ایس (اینٹی ٹیررزم اسکواڈ) نے میرٹھ سے گرفتار کیا ہے اورلکھنو کی عدالت میں پیش کیا۔ مولانا کلیم صدیقی مظفرنگر کے گاوں پھْلت سے تعلق رکھتے ہیں اور شاہ ولی اللہ ٹرسٹ چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ گلوبل پیس فاونڈیشن کے بھی چیئرمین بھی ہیں۔تبدیلی مذہب کے جس معاملہ میں مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کیا گیا ہے۔جمعیت علما ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیت علما مہاراشٹرا نے مقدمہ کے لیے وکیلوں کا پینل کھڑا کیا۔ لکھنو کی خصوصی عدالت نے مولانا کلیم صدیقی کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیجا۔جمعیت علما مہاراشٹر جو کہ ایک عرصہ سے مولانا سید محمود اسعد مدنی صدر جمعی علما ہند ) کی یدایت پر ناجائز مقدمات میں ماخو ذ بے گناہوں اور مظلوں کی نچلی عدالتوں سے لے کر سپریم کورٹ میں پیروی کررہی ہے ۔اس کیس میں بھی جمعیت علما مہا راشٹر کے وکلا لکھنو کی خصوصی عدالت میںحاضر ہوئے ۔