بانہال //فوج کی طرف سے شہید رنجیت سنگھ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منگل کے روز ہیلی پیڈ بانہال میں کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں ضلع رامبن سے تعلق رکھنے والی کل 32 ٹیموں نے شرکت کی۔ شہید رنجیت سنگھ میموریل والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں Spiker پنچ چملواس بانہال نے Spiker پنچ پوگل کو تین صفر سے شکست دیکر خطاب اپنے نام کیا ۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو بیس ہزار روپئے کا نقد انعام اور ٹرافی سے نوازہ گیا جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو دس ہزار روپئے کی نقد رقم دی گئی۔ اس موقع پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں تین تین ہزار روپئے کے دو چیک انعامات اور میڈل تقسیم کئے گئے۔اس فائنل میچ میں فوجی افسروں کے علاہ شہید رنجیت سنگھ کی اہلیہ شمبھو دیوی ، ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے بانہال شمشیر سنگھ، ایس او جی انسپکٹر فاروق احمد، صدر بیوپار منڈل بانہال نصیر احمد وانی اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے فاروق احمد نائیک موجود تھے۔لاس نائیک شہید رنجیت سنگھ رامبن کے رہنے والے تھے اور دشمن سے لڑتے لڑتے تین سال پہلے سندر بنی راجوری میں شہید ہوئے تھے۔ ان کی شہادت کے دن ہی ان کے گھر پہلی بیٹی کی ولادت بھی ہوئی تھی ۔شہید لانس نائیک رنجیت سنگھ کی اہلیہ شمبھو دیوی نے فوج کی بارہ راشٹریہ رائفلز کی طرف سے ان کی عزت افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے فاروق احمد نائیک نے والی بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کرنے اور نوجوانوں کو منشیات اور دیگر خرافات سے باز رکھکر کھیل کی طرف راغب کرنے کیلئے فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔