اونتی پورہ // اونتی پورہ میںایک فوجی اہلکار نے دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر خود پر گولیاں چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اتوار کی صبح راجپورہ اونتی پورہ میں 42 آر آر کیمپ میں اُس وقت سنسنی اور افراتفری مچ گئی جب وہاں گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں۔ اس موقعہ پر فورسز اہلکار اُس جگہ کی طرف دوڑ پڑے جہاں گولیاں چلنے کی آواز آئیں۔ فوجی اہلکاروںنے زمین پر پڑے خون میں لت پت اہلکار کو پایا۔ فوجی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا ۔ مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی بیتھی ولد ہبست جمکھورنی بیتھی ساکن منی پور کے بطور ہوئی ہے۔