سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)نے جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ، جو پہلے ہی جانچ ایجنسی کے ذریعہ درج دو مختلف مقدمات میں ڈالے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے اہلکاروں نے سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر نعیم احمد کے گھر پر چھاپہ مارا جو کہ حسن روڈ کنسٹرکشن کمپنی میں ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باغ نند سنگھ چھتہ بل میں پولٹری مالک مشتاق احمد کے گھرکی بھی تلاشی لی گئی اور دیگر چیزوں کے علاوہ تقریباً پانچ موبائل فون بھی ضبط کیے۔ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی ایجنسی کی جانب سے سہیل احمد بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جو یہاں سولنہ کا رہائشی ہے۔ طاہر احمد نجار کے گھر پر بہا الدین صاحب نوہٹہ کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔ این آئی اے کی پانچ ممبران کی ٹیم جس کی سربراہی ایس پی نوین کمار اور ڈی ایس پی آر کے پانڈے نے اچھہ بل کے میر محلہ میں ایک رہائش گاہ کی بھی تلاشی لی۔انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں کریری بارہمولہ میں چھاپہ مارا گیا اور مزید کہا کہ اسی طرح کے چھاپے جموں میں بھی مارے گئے۔یہ چھاپے’وائس آف ہند' میگزین جس کا مقصد ہندوستان میں متاثر کن نوجوانوں کو اکسانا اور بنیاد پرست بنانا ہے اور جموں کے بٹھنڈی علاقے میں آئی ای ڈی کی بازیابی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کئی ڈیجیٹل آلات اور دیگر مواد برآمد کیا گیا جن کی جانچ کی جارہی ہے۔ادھرین آئی اے نے متعدد مقامات پر تلاشی کارروائی کے دوران ’ٹی آر ایف‘ کے دو کارکنوں کو گرفتار کیا۔ایک بیان میںکہا گیا کہ کولگام ، سرینگر اور بارہمولہ اضلاع میں 7مقامات پر سی آر پی ایف اورپولیس کی مدد سے تلاشیاں لی گئیں۔ تلاشی کے دوران دو ٹی آر ایف کارکنان توصیف احمد وانی ولد محمد مقبول وانی ساکن بنگ ڈارہ بارہمولہ اور فیض احمد خان ولد محمد افضل خان وانپورہ اننت نا گ سازش میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔